11 جون، 2026، 9:02 AM

خطے میں امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران کے شدید فضائی حملے

خطے میں امریکی اڈوں پر سپاہ پاسداران کے شدید فضائی حملے

سپاہ پاسداران کی فضائیہ اور بحریہ نے دو مرحلوں میں علی السالم، احمد الجابر اور شیخ عیسی کے فضائی اڈوں پر امریکی فوج کے 18 اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سپاہ کی فضائیہ اور بحریہ نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھاری حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی امریکی فوج کی جانب سے بندر عباس ایئرپورٹ کے احاطے، سپاہ کے بعض خدماتی یونٹوں اور ساحلی چوکیوں نیز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں کی گئی۔

سپاہ پاسداران کا کہنا ہے کہ سحر کے وقت دو مرحلوں پر مشتمل اس آپریشن میں امریکی فوج سے متعلق 18 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق کویت میں واقع علی السالم اور احمد الجابر فضائی اڈوں کے علاوہ شیخ عیسی فضائی اڈے پر بھی حملے کیے گئے اور امریکی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

News ID 1939687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha